Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹرا کے کونیا خطہ میں زلزلہ

مہاراشٹرا کے کونیا خطہ میں زلزلہ

پونے۔ 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا میں کونیا ڈیم کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس علاقہ میں آنے والی ارتعاش کی شدت ریختر اسکیل پر 3.6 ناپی گئی ہے۔ اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ یہ جھٹکے صبح 11 بجکر 36 منٹ کو محسوس کئے گئے۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلہ کی گہرائی زیرزمین 10 کیلومیٹر دور تھی۔ کونیا ڈیم کا علاقہ تقریباً 190 کیلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔

TOPPOPULARRECENT