Saturday , May 26 2018
Home / سیاسیات / مہاراشٹرا کے 10 مجالس مقامی میں 6 پر بی جے پی کا قبضہ

مہاراشٹرا کے 10 مجالس مقامی میں 6 پر بی جے پی کا قبضہ

ممبئی ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج مہاراشٹرا میں 10 میونسپل کونسلس ؍ نگر پنچایتوں کے منجملہ 6 میں کامیابی درج کرائی اور سب سے زیادہ تعداد میں اس کے کونسلرس بھی منتخب ہوئے۔ صدر مہاراشٹرا بی جے پی یونٹ راؤ صاحب دانوے نے ایک بیان میں کہا کہ آج جاری کردہ نتائج کے مطابق بی جے پی نے پانچ مقامات اورنگ آباد، ناندیڑ، کولہاپور، دھولے اور گونڈیا میں چیرپرسن کا عہدہ جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 7 بلدی کونسلوں میں جملہ 123 کونسلروں میں سے جن کیلئے چناؤ منعقد ہوئے، بی جے پی نے 50 عہدوں پر جیت درج کرائی ہے۔ دانوے نے بی جے پی کی کامیابی کیلئے ترقیاتی کاموں کو بڑا سبب بتایا ہے۔ چناؤ کا آخری مرحلہ 17 ڈسمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT