Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / مہاراشٹر:بدعنوانی میں ملوث پرکاش مہتا وزارت سے برطرف

مہاراشٹر:بدعنوانی میں ملوث پرکاش مہتا وزارت سے برطرف

ممبئی 7فروری(سیاست ڈاٹ کام )مہاراشٹر کی دیویندرفڑنویس کی حکومت میں طاقتوروزیر کہے جانے والے ریاستی وزیر برائے ہاوسنگ پرکاش مہتا کوممبئی سے متصل رائے گڑھ ضلع کے نگراں وزیرکے عہدے سے آج ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ضلع بی جے پی کی ان سے ناراضگی کو اس فیصلہ کا سبب بتایا جارہا ہے جبکہ وزیرمملکت برائے شہری رسد اور اناج رویندرچوہان کو اس عہدہ پر فائز کیا گیاہے ۔ واضح رہے کہ پرکاش مہتا پرجھونپڑوں کی باز آبادکاری (ایس آراے )اسکیم کے تحت بلڈروں کی حمایت کرنے کا الزام عائدکیاہے اور بدعنوانی کے معاملات میں بھی چھان بین جاری ہے ۔ رائے گڑھ ضلع میں بی جے پی کے عہدیداران کی ناراضگی تھی اور مقامی لوگوں کو شکایت تھی کہ وہ ضلع کی ترقی کے منصوبوں اور دیگر امور پر توجہ نہیں دیتے ہیں اور یوم جمہوریہ اور یوم جمہوریہ کے موقعوں پرہونے والی تقریبات سے بھی غیر حاضر ہے ۔

ایک سال قبل ساوتری ندی پر پل کے بہہ جانے کے حادثے کے بعد پرکاش مہتا وقت پر جائے حادثہ پر نہیں پہنچے اور اس سلسلہ میں نامہ نگاروں کے سوالات کا جواب دینے بجائے ان سے تکراروبحث کرنے لگے تھے جس کے بعد سے رائے گڑھ کے بی جے پی ورکرس اور عام لوگوں میں ان کے خلاف ناراضگی پائی جاتی ہے ۔انہیں نگراں وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ جاری تھا اور آج حکومت نے اس پرعمل کردیا۔ان کی جگہ پڑوسی ڈومبیولی حلقہ سے ایم ایل اے اور وزیر مملکت برائے شہری رسد،اناج اور بندرگاہ روندر چوہان کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT