مہاراشٹر ا میں سڑک حادثہ، 18افراد ہلاک، 15 زخمی

ممبئی۔10 اپریل(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے قریب منگل کی صبح تیز رفتار ٹرک کے پلٹ جانے کی وجہ سے 18 مزدور جائے حادثہ پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پونے کی طرف جا رہا مزدوروں سے بھرا یہ ٹرک ممبئی – بنگلورو ہائی وے پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کی غفلت سے توازن کھو جانے سے ٹرک بیریگیٹ سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔ حادثے میں18 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 15 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔ستارا سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ پاٹل نے بتایا کہ حادثہ تقریبا 4:30 بجے ہوا ہے۔ پولیس نے تمام نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور کی آنکھ لگنے کی وجہ سے وہ توازن کھو بیٹھا۔ پولیس اب بھی حادثے کے حقیقی وجوہات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اندیشہ یہی جتایا جا رہا ہے کہ نیند کی وجہ سے ہی ٹرک ڈرائیور نے توازن کھو دیا اور ٹرک حادثہ کا شکار ہو گیا۔زخمیوں میں کئی کی حال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔واقعہ کے بارے میں معلومات ملنے کے بعد پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور نعشوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی دواخانہ میں داخل کرا دیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT