Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹر میں بسوں کی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر

مہاراشٹر میں بسوں کی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر

اورنگ آباد(مہاراشٹر)،18اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹراسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کی 16 اکتوبر کی نصف شب سے جاری غیرمعینہ مدت کی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری رہی جس کی وجہ سے پورے مراٹھواڑہ علاقہ کے علاوہ ریاستوں میں معمولات زندگی متاثر رہے ۔ اسٹیٹ روڈویز ایمپلائز ایسوسی ایشن اور ٹریڈ یونین کانگریس (آئی این ٹی یو سی) کے علاوہ دیگر ایمپلائز ایسوسی ایشنوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ساتویں پے کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے کے مطالبہ پر یہ ہڑتال کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال ریاست میں پوری طرح سے کامیاب رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT