Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹر میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال ختم

مہاراشٹر میں ٹرانسپورٹ ملازمین کی ہڑتال ختم

اورنگ آباد21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام)ممبئی میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ساتویں تنخواہ کمیشن کی سفارشات نافذ کرنے کے مطالبہ کے معاملہ پر اسٹیٹ روڈ ویز ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ایم ایس آر ٹی سی)کی غیر معینہ ہڑتال کل دیر رات ختم ہوگئی اور ملازمین آج صبح سے کام پر لوٹ آئے ۔عدالت نے کہا کہ ایم ایس آر ٹی سی کی ہڑتال سے نمٹنے میں سرکار کی ناکامی کے سبب عام لوگوں کو دیوالی کی تہوار کے دوران مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت نے ہڑتال کو ‘غیر قانونی’قرار دیتے ہوئے متعلقہ ورکرز یونینز کو ڈیوٹی پر لوٹنے کا حکم دیاتھا۔عدالت نے 23اکتوبر تک ریاست کے مالیات ،ٹرانسپورٹ کے سکریٹریوں ،ٹرانسپورٹ کمشنر ایم ایس آر ٹی سی کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائرکٹر کو ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا مشورہ دیا تاکہ ملازمین کے مطالبات کو پورا کیا جاسکے ۔عدالت نے کہا کہ کمیٹی 15نومبر تک ملازمین کیلئے عبوری راحت کا اعلان کرے گی اور 22دسمبر کو یہ اپنی حتمی رپورٹ عدالت کو سونپے گی۔عدالت نے کمیٹی کو اسٹیٹ ٹرانسپورٹ ورکزر یونین ،انٹک اور چار دوسری یونینوں کے نمائندوں سے بات کرنے کیلئے بھی کہا ہے ۔ہڑتال کرنے والی ورکرز یونین کی کور کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ عدالت کے حکم کے بعد کل دیر رات ورکرز یونینوں کی میٹنگ میں ہڑتال واپس لینے کا فیصلہ لیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT