Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / مہاراشٹر میں 30 لاکھ کے نئے نوٹ برآمد، 4گرفتار

مہاراشٹر میں 30 لاکھ کے نئے نوٹ برآمد، 4گرفتار

ناسک، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر کے ناسک سے پولیس نے 30 لاکھ روپے کے نئے نوٹ برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس ڈپٹی کمشنر (جرائم) ڈی کارالے ، ڈپٹی کمشنر زون فرسٹ لکشمی کانت پاٹل اور اسسٹنٹ کمشنر (جرائم) سچن گورے نے کل یہاں بتایا کہ وڈال گاؤں اور گنگاپور سڑک سے بڑی تعداد میں نئے نوٹ ضبط کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پولس کو ناسک شہر کے وڈال گاؤں علاقے میں پرانے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کو تبدیل کرنے کی انٹلی جنس اطلاع ملی تھی جس کے بعد پولیس نے مہم چلا کر مصطفی سوسائٹی کے رہنے والے اسد ذاکر سید (29) کو دو ہزار روپے کے 850 نوٹوں کے ساتھ گرفتار کر لیا۔وہیں گنگاپور سڑک پر پرمود مہاجن گارڈن کے پاس پرانے نوٹوں سے نئے نوٹ تبدیل کرنے کے معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے پاس سے 13 لاکھ روپے ضبط کئے گئے ہیں۔ گرفتار کئے گئے لوگوں کی شناخت روشن گھنشیام والوچا، گورکھ مھادو گوفانے اور شہزاد عبدالرحمن موٹوانی کے طور پر ہوئی ہے ۔
غازی پور میں نوجوان کا گولی مار کر قتل
غازی پور، 20 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں غازی پور کے نندگنج علاقے میں باہمی رنجش کے سبب ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل دیر شام نندگنج علاقے میں سروہی رہائشی منوج کمار (22) کو اسی گاؤں کے ششی کانت رائے نے گولی مار دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔قتل کا سبب رنجش بتایا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT