Friday , April 20 2018
Home / جرائم و حادثات / مہدی پٹنم میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

مہدی پٹنم میں سڑک حادثہ ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /14 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے مصروف ترین علاقے مہدی پٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کار کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 42 سالہ محمد سلیم ساکن بوئن پلی جو لاری کا گائیڈ تھا آج صبح مہدی پٹنم پلر نمبر 38 کے قریب سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار انوا کار نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں سلیم شدید زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا گیا ۔

ذہنی تناؤ کا شکار ڈگری طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /14 جنوری (سیاست نیوز) ہمایوں نگر کے علاقے وجئے نگر کالونی میں پیش آئے ایک واقعہ میں ذہنی تناؤ کے نتیجہ میں ڈگری کی طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 22 سالہ سیدہ تاجدار فاطمہ ولد سید محمود علی جو خانگی کالج کی بی اے تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی اپنے مکان واقع اندرا نگر وجئے نگر کالونی میں کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ پولیس ہمایوں نگر نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT