Saturday , February 16 2019

مہدی پٹنم میں سڑک حادثہ خاتون ہلاک

حیدرآباد ۔ 14 اپریل ۔ ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم بس اسٹاپ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 50 سالہ بھاگیہ اماں جو سوماجی گوڑہ علاقہ میں واقع ایک بنک میں عارضی ملازمہ اور ٹی ایس نگر بنجارہ ہلز کی ساکن تھی کل رات یہ خاتون مہدی پٹنم بس اسٹاپ پر بس کے انتظار میں تھی کہ ایک بے قابو و لاپرواہ سٹ ون کے بس کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT