Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مہدی پٹنم کے علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

مہدی پٹنم کے علاقوں میں آج برقی شٹ ڈاؤن

حیدرآباد ۔ 20 مارچ (پریس نوٹ) اے ڈی ای مہدی پٹنم کے بموجب 21 مارچ کو مہدی پٹنم کیبل فیڈر کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی جس کے پیش نظر صبح 10 تا 6 بجے شام کے درمیان ہل کالونی، مڈوے کالونی، وی وی کالونی، مہدی پنٹم کا جزوی حصہ، ایل آئی سی کالونی، ایم آئی جی ایچ، دلشاد نگر، ایودھیا نگر، مسجد ممتاز اور سید علی گوڑہ میں برقی سربراہی مسدود رہے گی۔ اسی طرح سری رام نگر اور این ایس ایف فیڈرس کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے سری رام نگر، ایم آئی جی ایچ، مراد نگر کنٹہ، آصف نگر مین روڈ، روزنامہ رہنمائے دکن، ملن ٹاکیز اور زیبا باغ کے علاوہ این ایس ایف کالونی، کالا بنگلہ، آئی اے ایس کالونی، پیراماونٹ اور حکیم پیٹ میں صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی جبکہ موتی محل برقی فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے سمتا کالونی، قلی قطب شاہ، جمالی کنٹہ، ایم ڈی لائنس، شاہ حاتم نگر، درگا نگر، گرام کالونی، ولی کالونی اور ندیم کالونی میں بھی صبح 10 تا 5 بجے شام کے درمیان برقی سربراہی مسدود رہے گی۔برقی صارفین سے درخواست کی گئی کہ وہ برقی بورڈ سے تعاون کریں اور شٹ ڈاؤن کے اوقات نوٹ کریں۔

TOPPOPULARRECENT