Thursday , November 15 2018
Home / Top Stories / مہرولی کی تاریخی مسجد کی حالت نا گفتہ بہ ، محکمہ آثار قدیمہ کی کھلی لاپرواہی

مہرولی کی تاریخی مسجد کی حالت نا گفتہ بہ ، محکمہ آثار قدیمہ کی کھلی لاپرواہی

نئی دہلی : مہرولی واقع مسجد سون برج کی حالت دن بہ دن ناگفتہ بہ ہوتی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی یہاں آس پاس غیر قانونی قبضہ بھی جاری ہے ۔ محکمہ آثار قدیمہ اس معاملہ میں مبینہ طور پر لاپرواہی برت رہا ہے ۔اور ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ۔مسجد سون برج دہلی کی ایک تاریخی مسجد او رمغلیہ دورعظیم شاہ کار ہے ۔ لیکن اب اس کی حالت خستہ ہوتی جارہی ہے۔

او ریہاں پر غیر قانونی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں ۔ اور غیر قانونی قبضہ کیا جارہا ہے ۔ کچھ دن قبل اس مسجد کے دیوار سے بڑے بڑے پتھر گر گئے۔ جس کے بعد سے اس بات کا خدشہ لاحق ہوگیا کہ کہیں کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آجائے ۔ دہلی وقف بورڈ کوبھی ان تمام حالات سے واقف کروادیا گیا ہے ۔ لیکن انہیں کس چیز کا انتظار ہے پتہ نہیں وہ بھی کارروائی کرنے میں تاخیر کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT