مہلوک سدیا کو چیف منسٹر کا خراج

حیدرآباد 7 اپریل (این ایس ایس ) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے نلگنڈہ کے جانکی پورم میں ہفتہ کو ہوئے انکاونٹر میں زخی آتما کور کے سب انسپکٹر ڈی سدیا کے آج ایل بی نگر کے کامنینی ہاسپٹل میں انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ چیف منسٹر نے اپنے تعزیتی پیام میں سدیا کے انتقال پر سخت افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ڈاکٹروں نے ان کی جان بچانے کے ممکنہ کوشش کی جو بے سود ثابت ہوئی ۔ کے سی آر نے کہا کہ غمزدہ خاندان کو ان کی حکومت ممکنہ مالی مدد فراہم کرے گی ۔ مسٹر چندر شیکھر راو نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی اس جراتمندی پر ہمیں فخر ہے ۔ تمام چار پولیس اہلکاروں نے خدمات کی انجام دہی کے دوران سپاہیوں جیسی لڑائی لڑی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT