Thursday , October 18 2018
Home / ہندوستان / مہلوک سی آر پی ایف جوانوں کو راجناتھ سنگھ کا خراج عقیدت

مہلوک سی آر پی ایف جوانوں کو راجناتھ سنگھ کا خراج عقیدت

امرتسر۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے چھتیس گڑھ میں نکسلائٹوں کے مشتبہ حملے میں سی آر پی ایف کے 9 اہلکاروں کی ہلاکتوں کی سخت مدمت کی اور اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک و تکلیف دہ قرار دیا۔ راج ناتھ سنگھ آج یہاں جلیان والا باغ میں شہید ادھم سنگھ کے مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’سکما چھتیس گڑھ میں آج کے بارودی مواد کے دھماکہ پر سخت تکلیف ہوئی ہے۔ میں ہر اس سکیورٹی اہلکار کو سلام کرتا ہوں جو ملک و قوم کی خدمت کرتا ہوا شہید ہوا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’سکما دھماکے میں شہیدوں کے غم زدہ افراد خاندان کیساتھ دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔

TOPPOPULARRECENT