Tuesday , October 16 2018
Home / شہر کی خبریں / مہلوک نکسلائیٹس میں سینئر لیڈر بھی شامل : پولیس

مہلوک نکسلائیٹس میں سینئر لیڈر بھی شامل : پولیس

حیدرآباد 3 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد پر کل ہوئے انکاؤنٹر میں ہلاک 10 ماؤیسٹوں میں ایک سینئر لیڈر بھی تھا جس کے سرپر پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ دادا بوئنا سوامیا عرف پربھاکر ممنوعہ سی پی آئی ( ماؤیسٹ ) کا ایک ڈویژنل کمیٹی رکن تھا ۔ وہ بھی کل ہوئے انکاؤنٹر میں مرنے والوں میں شامل ہے ۔ عہدیدار نے بتایا کہ وہ ورنگل ضلع کا متوطن تھا اور اس کے سر پر پانچ لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ کہا گیا ہے کہ چھتیس گڑھ پولیس نے کل دو مہلوک نکسلائیٹس کی سنجیو اور ایک خاتون پیدا بدری کی حیثیت سے شناخت کی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ سنجیو ڈپٹی کمانڈر تھا ۔ تاہم ایک سینئر پولیس عہدیدار نے آج وضاحت کی کہ انکاؤنٹر میں مرنے والوں میں سنجیو شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل کے انکاؤنٹر میں مرنے والے نکسلائیٹس میں اکثریت کا تعلق چھتیس گڑھ سے ہے ۔

TOPPOPULARRECENT