Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / مہلوک نکسلائیٹس کی شناخت کی کوششیں جاری

مہلوک نکسلائیٹس کی شناخت کی کوششیں جاری

حیدرآباد 3 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ ۔ چھتیس گڑھ سرحد کے بیجاپور ضلع میں ہوئے انکاؤنٹر میں مرنے والے نکسلائیٹس کے منجملہ آٹھ ماؤیسٹوں کی نعشیں شناخت کیلئے آج تلنگانہ کے ایک دواخانہ کو بذریعہ ہیلی کاپٹر منتقل کی گئیں۔ امکان ہے کہ ان کی شناخت کل ہوجائیگی ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ کل ہوئے اس انکاؤنٹر میں 10 ماؤیسٹ بشمول سات خواتین ہلاک ہوگئے تھے ۔ بھدرا دری کتہ گوڑم کے سپرنٹنڈنٹ پولیس عنبر کشور جھا نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ دو نکسلائیٹس اور ایک جونئیر کمانڈو کی نعش کو کل ہی منتقل کردیا گیا تھا اور علاقہ تک رسائی کی کوششوں میں مشکلات کی وجہ سے مابقی نعشوں کو آج ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ دواخانہ کو منتقل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام نعشیں مل چکی ہیں اور ان کا پوسٹ مارٹم سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوسٹ مارٹم بھدراچلم ایریا ہاسپٹل میںہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شناخت کا کام بھی جاری ہے اور آج شام تک ہی شناخت ممکن ہوسکتی ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ اس انکاؤنٹر میں گرے ہاونڈز کا ایک کمانڈو بھی ہلاک ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT