Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / مہلوک کے ارکان خاندان سے ڈائرکٹر جنرل پولیس ارناکلم کی ملاقات

مہلوک کے ارکان خاندان سے ڈائرکٹر جنرل پولیس ارناکلم کی ملاقات

کوچی۔5جون ( سیاست ڈاٹ کام) نومقررشدہ کیرالا کے پولیس سربراہ لوک ناتھ بیہیرا نے آج 30سالہ دلت خاتون کے ورثاء سے ملاقات کی ۔ اس خاتون کو ضلع ارناکلم میں پیروما باؤت کے خلاف عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا تھا ۔ بیہیرا جنہوں نے مقتول خاتون کے ورثاء سے ملاقات کی ‘ قانون کے طالب علم رہ چکے ہیں ۔ خاطیوں کی گرفتاری کیلئے جو اس جرم میں ملوث تھے سائنٹیفیک تحقیقات جاری ہیں ۔ اس سنسنی خیز مقدمہ کی تحقیقات کی اچھی پیشرفت کا ادعا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ مجرموں کی گرفتاری کیلئے کچھ وقت لگ جائے ۔

TOPPOPULARRECENT