Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مہلوک گینگسٹر نعیم کی دولت پر استفسار

مہلوک گینگسٹر نعیم کی دولت پر استفسار

گاندھی بھون میں پریس کانفرنس ، وی ہنمنت راؤ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : سکریٹری اے آئی سی سی و سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ نے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر سے استفسار کیا کہ گینگسٹر نعیم کے انکاونٹر کے بعد اس کی دولت کہاں گئی حکومت کی تحویل میں ہے یا عدالت میں جمع کی گئی ؟ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنمنت راؤ نے کہا کہ بدنام زمانہ گینگسٹر نعیم کے انکاونٹر کے بعد اس کی تحویل سے برآمد بے شمار کروڑہا روپیوں کی دولت کہاں گئی ۔ اس کی وضاحت کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا یا اس دولت کو نوٹ بندی کے بعد تحویل میں لے لیا گیا ۔ انکاونٹر واقعہ کی تحقیقات کرنے والی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم ( ایس آئی ٹی ) نے اس کے قبضے سے کروڑہا روپئے نقد اور کئی کیلو سونا برآمد کرنے کا انکشاف کیا تھا ۔ اس کی جو بھی جائیدادیں اور اثاثہ جات تھیں وہ کہاں غائب ہوگئی ۔ وی ہنمنت راؤ نے کہا کہ نعیم کا کیس بہت بڑا اسکام ہے ۔ وہ اس کی ماضی میں سیٹ عہدیداروں کے بشمول مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے شکایت کرچکے تھے ۔ تاہم ان کی شکایت پر ایس آئی ٹی کے عہدیداروں اور مرکزی وزیر داخلہ نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ اس انکاونٹر کی ای ڈی کے ذریعہ تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے چیف منسٹر کے سی آر کے وعدوں پر بھروسہ نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے کبھی میاں پور اراضی اسکام ، کبھی منشیات کے ریاکٹ کو منظر عام پر لانے کا الزام عائد کیا ۔ سکریٹری اے آئی سی سی نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں جتنے بھی اسکامس ہوئے ہیں ان میں چیف منسٹر کے ارکان خاندان کا رول ہونے کا دعویٰ کیا ۔ جس کی وجہ سے مناسب تحقیقات نہ ہونے کا الزام عائد کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT