Wednesday , December 12 2018

مہلک ہتھیار رکھنے کے الزام میں دو نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے تالاب کٹہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو گرفتارکرلیا جو غیر قانونی طور پر خنجر اپنے ساتھ رکھ کر گھوم رہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ شیخ امجد عرف چاقو امجد ، 29 سالہ شیخ فیاض ساکن تالاب کٹہ ، بھوانی نگر کے علاقہ چاچا گیاریج کے قریب نامعلوم شخص سے مہلک ہتھیار (خنجر) خرید کر غیر قانونی طور پر اپنے قبضہ میں رکھا۔ گرفتار نوجوان خنجر اپنے ساتھ لیکر علاقہ میں گھوم رہے تھے تاکہ اپنے حریف گروپ کے حملے کے دوران اس کا جواب دے سکے۔ گرفتار افراد کو ضبط شدہ خنجر کے ساتھ بھوانی نگر پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT