Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / مہمان بس پر پتھراؤ سے میتھالی راج بھی مایوس

مہمان بس پر پتھراؤ سے میتھالی راج بھی مایوس

نئی دہلی۔13 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)گوہاٹی میں دوسرے ٹوئنٹی20 کے بعد آسٹریلیائی ٹیم کی بس پر پتھراؤ سے ہندوستانی ویمنز ٹیم کی کپتان میتھالی راج بھی بری طرح مایوسی کا شکار ہیں ۔ اس ضمن میں متھالی راج نے کہا کہ اس طرح کے منفی واقعات ہر کسی کو مایوسی ہوتی ہے۔کرکٹ ایک کھیل ہے اور لوگ اسے جنگ نہ سمجھیں کیونکہ کھیل میں اس طرح حد سے گزرجانا قابل قبول نہیں ہو سکتا۔ خاتون کپتان نے مزید کہا کہ اس طرح کے منفی واقعات سے ہندوستان کا مہمان نواز قوم کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT