مہمان حاضر، میزبان غائب

دعوت افطار میں پدما دیویندر ریڈی کی عدم شرکت سے روزہ داروں کو مایوسی

دعوت افطار میں پدما دیویندر ریڈی کی عدم شرکت سے روزہ داروں کو مایوسی
میدک۔/4جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی ایم ایل اے ایم پدمادیویندر ریڈی ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے میدک کے کرسٹل گارڈنس پر 3جولائی کو دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس افطار پارٹی میں ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راؤ کی بحثیت مہمان خصوصی شرکت کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن دعوت افطار میں صرف سکریٹری ٹی آر ایس خاوند ڈپٹی اسپیکر جناب ایم دیویندر ریڈی صدر ٹاؤن ٹی آر ایس ایم گنگادھر ، بلدی کونسلر وینکٹ رمنانے شرکت کی۔ محترمہ پدما دیویندر ریڈی، ہریش راؤ کی آمد کے اعلان پر روزہ داروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔ لیکن عین افطار کے موقع پر کرسٹل گارڈن سے منسلک اہم شاہراہ سے ہریش راؤ، پدما دیویندر ریڈی اور بلدی چیرمین ملکارجن گوڑ، ڈپٹی چیرمین راگی اشوک گزر جانے سے پرجوش روزہ داروں میں مایوسی چھاگئی۔ کرسٹل گارڈن مسلمانوں کے اکثریتی علاقہ پیلڈیڈی اور محلہ اعظم پورہ سے منسلک ہونے سے کئی معزز افراد یہاں پہونچے تھے۔ لیکن داعی پدما میڈم، مہمان خصوصی ہریش راؤ، چیرمین بلدیہ ملکارجن گوڑ شرکت نہ کرنے سے واپس اپنے مکانات چلے گئے۔ اس دوران کانگریس کے اقلیتی قائد برکت علی احسان نے اہم قائدین کی افطار پارٹی میں شرکت نہ کرنے کو روزہ داروں کی ہتک قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT