Friday , December 15 2017
Home / کھیل کی خبریں / مہمان خصوصی بننے کیلئے ثانیہ کے غیرواجبی مطالبات !

مہمان خصوصی بننے کیلئے ثانیہ کے غیرواجبی مطالبات !

نئی دہلی  ۔ 2 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )ایک حیران کن معاملے میں ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا مدھیہ پردیش حکومت کے سالانہ اسپورٹس ایوارڈس ایونٹ کی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک نہیں ہوئیں، جس کا سبب اُن کے کئی ناقابل قبول مطالبات ہیں جنھیں قبول کرنے سے ریاستی حکومت نے انکار کردیا۔ اخبار ’دی انڈین ایکسپریس ‘کی رپورٹ کے مطابق جب ثانیہ نے دعوت قبول کی تھی تب اُن کے پرسنل اسسٹنٹ نے 75,000/- روپئے مالیت کی میک اپ کٹ اور چارٹرڈ طیارہ فراہم کرنے کے مطالبات کردیئے ۔ اگر محکمہ اسپورٹس کی بات پر یقین کیا جائے تو یہ مطالبات ثانیہ کی طرف سے ہی ہوئے جن میں کہا گیا کہ اُن کے لئے بھوپال تک چارٹرڈ طیارہ کا انتظام کیا جائے اور اُن کے مدد گاروں کی آمد و رفت کیلئے بھی پانچ بزنس کلاس ٹکٹس دیئے جائیں۔ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار نے بتایا کہ ہم اس طرح کے ایونٹ کیلئے اکنامی کلاس کا ایئرٹکٹ ، اسٹار ہوٹل میں قیام اور مقامی ٹرانسپورٹ کے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔ ثانیہ کے نامعقول مطالبات کی وجہ سے یہ تقریب ہفتہ کی بجائے منگل کو منعقد کرنی پڑی اور بیاڈمنٹن کوچ پی گوپی چند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT