Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / مہمند ایجنسی میں دھماکے، دو ہلاک

مہمند ایجنسی میں دھماکے، دو ہلاک

وزیرستان ۔ 21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دو الگ الگ بم حملوں میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت کم سے کم دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہیں۔ مہمند ایجنسی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ یہ واقعات پیر کی صبح تحصیل بیزئی کے پاک افغان سرحدی علاقے آتم کلی میں پیش آئے۔ انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر سڑک کے کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بموں دھماکوں سے حملہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں دھماکے وقفے وقفے سے پیش آئے۔ اہلکار کے مطابق حملے میں دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ مہلوکین میں ایک اہلکار شامل ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سکیورٹی فورسز کے ایک لیفٹیننٹ کرنل بھی شامل ہیں۔ دھماکوں میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب خیبر پِختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان پیر کو مہمند ایجنسی کا دورہ کر رہے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT