Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / مہندرا لیزر بلیڈز کمپنی ایمپلائز یونین انتخابات ‘ نرسمہا ریڈی کو شکست

مہندرا لیزر بلیڈز کمپنی ایمپلائز یونین انتخابات ‘ نرسمہا ریڈی کو شکست

حیدرآباد 25 ؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) مہندرا لیزر بلیڈز کمپنی ایمپلائیز یونین انتخابات میں ٹی این ٹی یو سی امیدوار مسٹر ای پیدی ریڈی نے ایچ ایم ایس امیدوار وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی کو دوسری مرتبہ شکست سے دو چار کر دیا ۔ بالانگر میں واقع کمپنی میں ملازمین یونین انتخابات کا انعقاد عمل میں لایاگیا ۔ 460 ملازمین  نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جن میں چار ووٹ مسترد کر دیئے گئے ۔ ٹی این ٹی یو سی امیدوار ای پیدی ریڈی کو 196 ووٹ اور ایچ ایم ایس امیدوار این نرسمہاریڈی کو 191 ووٹ حاصل ہوئے اور ٹی این ٹی یو سی امیدوار کی حیثیت سے مقابلہ کئے ہوئے سابق رکن اسمبلی مسٹر سری سلیم گوڑ کو صرف 65 ووٹ ملے ۔ اسی دوران تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کنوینر پیدی ریڈی نے کہاکہ تلنگانہ میں تلگودیشم کا وجود ختم ہونے کا دعوی کرنے والے قائدین کو ان انتخابات میں تلگو دیشم امیدوار کی شاندار کامیابی کو ذہن میں رکھنا چاہئے ۔ یہ کامیابی ان قائدین کیلئے منہ پر طمانچہ ہے اور کہاکہ پارٹی کی رکنیت سازی 6 لاکھ تک پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تلگودیشم سے 12 ارکان اسمبلی کے انحراف کے باوجود پارٹی کارکن پارٹی کے ساتھ ہیں اور یہ انتخابات میں پارٹی ارکان اسمبلی کیلئے ایک مثال یادگار ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT