Tuesday , September 25 2018
Home / کھیل کی خبریں / مہندر سنگھ دھونی کے مداح کی کھیل کے دوران قدم بوسی

مہندر سنگھ دھونی کے مداح کی کھیل کے دوران قدم بوسی

موہالی۔ 15 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) موہالی میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ونڈے کے دوران ایک تماشائی سیدھا دھونی کے پاس پہنچ کر ان کے پاؤں چھونے لگا۔ روہت شرما نے اس میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی مگر وہاں تماشائیوں کی توجہ کا مرکز بدستور سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی ہی تھے، سری لنکا کی بیٹنگ کے دوران ایک تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر بھاگتا ہوا فیلڈ میں آیا اور سیدھا دھونی کے پاس پہنچ کر ان کے پائوں چھونے لگا، اگرچہ وکٹ کیپر نے اسے روکنا چاہا مگر اس نے بھی آخر پاؤں چھو ہی لیے، اتنے میں وہاں پر پہنچنے والے سیکیورٹی اہلکار اسے وہاں سے لے گئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT