Wednesday , December 12 2018

مہندی : مشرقی سنگھار

بچو! آج کل مہندی سے ڈیزائن کچھ اس طرح بنائے جاتے ہیںکہ ہتھیلی کا زیادہ تر حصہ خالی رہے اور ہتھیلی کا سادہ حصہ مہندی کے سرخ رنگ کے امتزاج کے ساتھ زیادہ خوبصورت معلوم ہو، مہندی لگانے کے کچھ اُصول ہیں۔ ہم آپ کو مہندی لگانے کے چند اُصول بتاتے ہیں۔ ٭مہندی لگانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوکر صاف اور خشک کرلیں۔

بچو! آج کل مہندی سے ڈیزائن کچھ اس طرح بنائے جاتے ہیںکہ ہتھیلی کا زیادہ تر حصہ خالی رہے اور ہتھیلی کا سادہ حصہ مہندی کے سرخ رنگ کے امتزاج کے ساتھ زیادہ خوبصورت معلوم ہو، مہندی لگانے کے کچھ اُصول ہیں۔ ہم آپ کو مہندی لگانے کے چند اُصول بتاتے ہیں۔
٭مہندی لگانے سے قبل ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوکر صاف اور خشک کرلیں۔
٭معیاری کمپنی کی کون استعمال کریں۔ بہت پرانی کون استعمال نہ کریں۔ یہ آپ کے ہاتھوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔
٭ مہندی لگانے کے بعد اُوپر سے کوئی چیز مت لگائیں۔ اکثر خواتین مہندی سوکھنے پر لیموں یا چینی کا پانی اُوپر سے لگاتی ہیں، مگر اس سے مہندی پھیلتی ہے اور اسے لگانے کا کوئی فائدہ نہیں۔ لہٰذا مہندی لگانے کے بعد کوئی بھی چیز مت لگائیں۔
٭ مہندی سوکھ جانے پر ہاتھ دھوکر خشک کرلیں۔
٭بہتر نتائج کے لئے مہندی کسی بھی تقریب سے دو دن قبل لگائیں، کیونکہ مہندی کا رنگ دو دن کے بعد نکھرکر سامنے آتا ہے اور مہندی لگاکر ہاتھ دھونے کے بعد ہی مہندی کی رنگت آہستہ آہستہ نکھرتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT