Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / مہندی والے انگوٹھے کے نشان کو مشین نے قبول نہ کیا

مہندی والے انگوٹھے کے نشان کو مشین نے قبول نہ کیا

بی ایڈ ویب کونسلنگ میں تاخیر ، اسناد اور فوٹو کے ذریعہ توثق کا تیقن
حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : مہندی کی وجہ سے کئی طالبات کی بی ایڈ کونسلنگ میں تاخیر ہوگئی ۔ عید کے موقع پر لگائی گئی مہندی کی وجہ سے بی ایڈ ویب کونسلنگ اور اسناد کی جانچ میں اس لیے دیر ہوگئی کہ بائیو میٹرک آلے نے مہندی لگے انگوٹھے کا نشان مسترد کردیا ۔ کونسلنگ کا عمل ختم ہونے صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں اس وجہ سے طالبات میں بے چینی بڑھ گئی ۔ بہت سی لڑکیوں کو بے چینی کی حالت میں انگوٹھے کی حنا یا مہندی گھسنے اور مٹانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ڈٹرجینٹ اور ہائیڈروجن پیروزایڈ (H2o2) کے ذریعہ مہندی مٹانے کی کوشش کی گئی ۔ کم از کم تیس لڑکیوں کو ویب کونسلنگ کے بغیر گھر واپس ہونا پڑا ۔ ایک مرحلہ پر مایوس لڑکیوں اور ان کے ساتھ آئی سہیلیوں اور رشتہ داروں نے ایک سنٹر پر بائیو میٹرک آلات کو تباہ و تباراج کرنے کی دھمکی دی ۔ ایک عہدیدار نے کہا کہ لڑکیوں کو واضح ہدایت دی گئی تھی تاہم لڑکیوں نے اس پر عمل نہیں کیا ۔ جن کے ہاتھوں پر پھیکی مہندی تھی مشین نے انہیں قبول کرلیا ۔ تین گہرے رنگ کو مسترد کردیا گیا ۔ طالبات سے کہا گیا کہ وہ پریشان نہ ہوں 13 جولائی تک ویب کونسلنگ کا موقع ہے ۔ تلنگانہ ایڈسیٹ کے کنوینر پروفیسر پی پرساد نے کہا کہ گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے سابق کی طرح ہم امیدواروں کی شناخت دستاویزات اور فوٹوز کے ذریعہ کرلیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT