Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / مہنگائی پر بی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا بھی برس پڑے

مہنگائی پر بی جے پی ایم پی شتروگھن سنہا بھی برس پڑے

پیاز کے بعد دالوں کی قیمت میں اضافہ پر اظہار تشویش
پٹنہ۔/16اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے ناراض رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہا نے آج دالوں کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پیاز کی قیمتیں عوام کورلادینے کے بعد اب دالوں کی قیمت 200 روپئے فی کیلو تک پہنچ گئی ہیں۔ جس پر قابو پانے کیلئے مرکز سے فی الفور اقدامات کی ضرورت ہے۔ فلمی اداکار شتروگھن سنہا جو کہ پٹنہ صاحب سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ  ہیں اور اٹل بہاری واجپائی حکومت میں مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں، اپنے ٹوئٹر پر ان تاثرات کا اظہار کیا ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات کا تذکرہ کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کوئی پیش قیاسی کرنے سے گریز کیا کہ انتخابات میں کون کامیاب ہوں گے اور صرف یہ کہا کہ جوبھی کامیاب ہو ں گے انہیں ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ انتخآبی نتائج ان کے حق میں آئیں جو کہ ہماری ریاست بہار کو حقیقت میں ترقی کی سمت گامزن کرسکیں۔69سالہ فلمی اداکار نے کہا کہ دسہرہ تہوار دراصل بدی پر نیکی، برائی پر اچھائی، جھوٹ پر سچ اور تکبر پر انکساری کی جیت کیلئے منایا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT