Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / مہنگائی کے خلاف سی پی ایم کا ملک گیر احتجاج

مہنگائی کے خلاف سی پی ایم کا ملک گیر احتجاج

تھرواننتا پورم 27 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم کی جانب سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف  11 تا 17 جولائی ہفتہ بھر ملک گیر سطح پر احتجاج منظم کیا جائیگا ۔ سی پی ایم پولیٹ بیورو کے رکن پرکاش کرت نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اشیائے ضروریہ بشمول ترکاریوں ‘ دالوں اور شکر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے ۔ غذائی افراط زر کی شرح اب بڑھ کر 7.5 فیصد ہوگئی ہے ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا رویہ بھی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور افراط زر کی شرح میں اضافہ کی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے فوائد صارفین کو منتقل کرنے کی بجائے حکومت نے پٹرول اورڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میںاضافہ کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران حکومت پر زوردیا جائیگا کہ وہ اکسائز ڈیوٹی میں کمی کرتے ہوئے فیول کی قیمتوںمیں کمی لائے اور ذخیرہ اندوزوں اور کالا بازاریوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

TOPPOPULARRECENT