Monday , July 16 2018
Home / جرائم و حادثات / مہورت کے نام پرمنڈپ سے دلہن کی علحدگی

مہورت کے نام پرمنڈپ سے دلہن کی علحدگی

دلہا پولیس سے رجوع ، پٹن چیرو میں فلمی انداز کا واقعہ
حیدرآباد /15 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی کے عین وقت منڈپ سے دلہن کو لیکر اس کی والدہ چلی گئی ۔ فلمی انداز میں پیش آئے اس حقیقی واقعہ سے شہر کے نواحی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور دلہے نے منڈپ سے سیدھا پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور دلہن کی والدہ کے خلاف شکایت کردی ۔ یہ واقعہ پٹن چیرو کے علاقہ اسناپور میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دلہن کی والدہ نے شادی کا مہورت ٹل جانے کے سبب انتہائی اقدام کیا اور اپنی بیٹی کے گلے میں منگل سوتر باندھنے نہیں دیا ۔ مہورت کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وینکٹیش اور سندھوجا کو کی شادی طئے ہوچکی تھی اور ان کی شادی کا مہورت 14 مارچ 4 بجکر 36 منٹ کو طئے ہوا تھا ۔ تقریب گاہ میں رشتہ دار دوست احباب کے ساتھ ساتھ دلہا اور دلہن بھی پہونچے تھے اور شادی کی تکمیل کی سب تھوڑی ہی دیر باقی تھی عین وقت منڈپ سے دلہن کی والدہ دلہن کو لیکر چلی گئی ۔ فلمی منظر پیش کرنے والے اس واقعہ کے بعد دلہا اور اس کے رشتہ دار ٹھگے کہ ٹھگے رہ گئے اور سیدھے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا ۔ لڑکے والوں نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی غریب خاندان کی ہونے کی وجہ سے شادی کے اخراجات بھی لڑکے والوں نے برداشت کئے اور لڑکی کو زیور بھی انہوں نے ہی دلایا ۔ شادی میں لڑکی والوں کی طرف سے صرف اس کی والدہ موجود تھی ۔ لڑکے والوں نے لڑکی کی والدہ کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT