Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / مہیشورم حلقہ اسمبلی میں درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کا تیقن

مہیشورم حلقہ اسمبلی میں درپیش عوامی مسائل کو حل کرنے کا تیقن

حیدرآباد۔9اپریل(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی عاملہ کے رکن وسابقہ رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیزپاشاہ نے آج مہیشورم اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیااس موقع پر بالا پور چوراہے تامہیشورم منڈل دفتر ایک عظیم الشان ریالی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میںکمیونسٹ کارکنوں نے حصہ لیا رکن قانو ن ساز

حیدرآباد۔9اپریل(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی عاملہ کے رکن وسابقہ رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا جناب سید عزیزپاشاہ نے آج مہیشورم اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیااس موقع پر بالا پور چوراہے تامہیشورم منڈل دفتر ایک عظیم الشان ریالی بھی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میںکمیونسٹ کارکنوں نے حصہ لیا رکن قانو ن ساز کونسل پی جے چندرشیکھر ‘سی پی آئی سٹی سکریٹری وی ایس بوس‘ تنظیم انصاف گریٹر حیدرآباد صدر میر احمد علی‘ جنرل سکریٹری منیر پٹیل‘ نائب صدور محمد ظہیر الدین ‘ سلیم خان‘ سی پی آئی شہری عاملہ کے اراکین ای ٹی نرسمہا‘ راملو یادو‘ ڈاکٹر سدھاکر‘ ایس اے منان‘ ظہیر الدین راجندر نگر ‘ سہیل الدیانی کے علاوہ دیگر کمیونسٹ قائدین کے نام قابلِ ذکر ہیںجنھوںنے ریالی میںشریک ہوکر مقامی عوام سے سی پی آئی کے امیدوار کوکامیاب بنانے کی اپیل کی۔

پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل جناب سید عزیزپاشاہ نے مہیشورم اسمبلی حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنانے کااعلان کیا ۔ انہو ںنے کہاکہ مہیشورم اسمبلی حلقہ اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا گہرا تعلق ہے انہوں نے اس موقع پر مہیشورم اسمبلی حلقہ کے محلہ جات کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ شاہین نگر‘ ایرکنٹہ‘ پہاڑی شریف‘ بھگت نگر‘ سرور نگر‘ لینن نگرعلاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ایک عرصہ دارز سے جدوجہد کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مہیشورم کے بیشتر محلہ جات آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہو ںنے کہاکہ لینن نگر‘ بھگت سنگھ نگر‘ سرور نگراور اطراف واکناف کی بستیاں بسانے میں کمیونسٹ پارٹی کا اہم رول ہے انہوں نے کہاکہ بے گھر افراد کو زمینوں کے پٹوں کی اجرائی اور پکے مکانات کا الاٹ منٹ سی پی آئی کا ہی کارنامہ ہے۔

جناب سید عزیز پاشاہ نے کہا کہ شاہین نگر‘پہاڑی شریف اور ایرکنٹہ کے بے گھر عوام کو بھی سرکاری اراضیات کے پٹے دلانے اور پکے مکانات فراہم کرنا سی پی آئی کا مقصد ہے۔ جناب عزیزپاشاہ نے مزید کہاکہ پچھلے دس سالوں سے مہیشورم علاقے کی وقف اراضیات پر بھی غیر سماجی عناصر کی نگاہیں ہیں انہوںنے کہاکہ سینکڑوں ایکڑ وقف اراضی جو عیدگاہو ں اور درگاہوں سے منسلک ہے کو محفوظ کرنے کا بھی اقدام کیا جائے گا۔ جناب عزیز پاشاہ نے کہاکہ فرقہ پرستی کا خاتمہ اور تمام طبقات کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناہی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا نصب العین ہے۔

TOPPOPULARRECENT