Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / مہیشورم حلقہ اسمبلی کو ترقی دینے کا عزم

مہیشورم حلقہ اسمبلی کو ترقی دینے کا عزم

جناب سید عزیز پاشاہ امیدوار سی پی آئی کا دورہ، عوام سے ملاقات

جناب سید عزیز پاشاہ امیدوار سی پی آئی کا دورہ، عوام سے ملاقات
حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز) اسمبلی حلقہ مہیشورم سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے امیدوار جناب سید عزیزپاشاہ نے آج پیدل دورہ کرتے ہوئے مقامی لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل سے بھی واقفیت حاصل کی۔ اُنھوں نے ایرکنڈہ‘ بارکس‘ شاہین نگر‘ علی نگر‘ نیو محمد نگر مینار کالونی اور اطراف واکناف کے عوام سے نہ صرف ملاقات کی بلکہ مقامی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کا تیقن دیا۔ جناب سیدعزیزپاشاہ نے کہاکہ مہیشورم اسمبلی حلقہ کی عوام بالخصوص مسلمانوں کی گنجان آبادی والے علاقوںمیں رہائش پذیر لوگ پچھلے کئی سالوں سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا مقصد ہی بلاتفریق ذات پات‘ مذہب عوامی مسائل کے حل کرنا ہے۔

انہو ںنے کہاکہ مہیشورم کے کونے کونے میں پینے کے پانی کا موثر انتظام اور برقی کے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مقامی عوام سے سی پی آئی کے ہاتھ مضبوط کرتے ہوئے جناب سیدعزیزپاشاہ کواپنا رکن اسمبلی بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر جگہ جگہ سی پی ائی قائد کی مقامی عوام نے بکثر ت گلپوشی کی۔ اور ایرکنڈہ پر سی پی آئی کے انتخابی دفتر کا بھی افتتاح کیا۔ مقامی نوجوانوں میںعلی بن صالج جابری‘عمر بن صالح جابری‘ احمد بن صالح جابری‘ سالم بن علی جابری‘ خالد حسین بن جابری‘ عبدالعزیز بن حسین جابری‘ کے علاوہ صدر تنظیم انصاف میر احمد ‘ نائب صدور شیخ شمس الدین احمد‘ سہیل الدیانی‘ جنرل سکریٹری منیر پٹیل‘ محمد حشمت‘ صدر دکن وقف پروٹیکشن سوسائٹی عثمان بن محمد الہاجری کے علاوہ دیگر سی پی آئی قائدین کے ہمراہ پیدل دورے میںموجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT