Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / مہیشورم میں انڈین آئیل کارپوریشن کے اسٹوریج پراجکٹ

مہیشورم میں انڈین آئیل کارپوریشن کے اسٹوریج پراجکٹ

حیدرآباد ۔ 8 نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست تلنگانہ کے 10 اضلاع کا درکار پٹرول اور ڈیزل کی وافر مقدار میں ذخیرہ اندوزی کرنے کی غرض سے ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم منڈل میںانڈین آئیل کارپوریشن (آئی او سی) کے پٹرول اور ڈیزل کے اسٹوریج پراجکٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب ضلع رنگاریڈی کے مہیشورم منڈل میں آئی او سی کے اسٹوریج پراجکٹ کی تعمیر کیلئے حکومت تلنگانہ نے 120 ایکڑ اراضی آئی او سی کیلئے دینے پر اتفاق کرلیا ہے اور ضلع رنگاریڈی کے ریونیو عہدیداروں نے مذکورہ اراضی کا سروے کرکے رپورٹ کو حکومت کے حوالے کردیا ہے جس کی سرکاری اراضی کی حیثیت سے نشاندہی کی ہے۔ آئی او سی کو دی جانے والی اراضی جو ضلع رنگاریڈی کے منڈل مہیشورم کے موضع گنگارم گرام پنچایت کے حدود میں واقع سروے نمبر 85 کے تحت 120 ایکڑ پر مشتمل سرکاری اراضی ہے جو شمس آباد ایرپورٹ سے 12 کیلو میٹر دور اور آوٹر رنگ روڈ سے صرف 7 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جس کے نتیجہ میں تلنگانہ ریاست کے دیگر اضلاع کو یہاں سے پٹرول اور ڈیزل کو بہ آسانی سپلائی کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT