Tuesday , December 11 2018

مہیشورم میں وینکٹ پرساد کی ٹی آر ایس میں شمولیت

حیدرآباد ۔ 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) حلقہ اسمبلی مہیشورم کے انچارج وائی ایس آر پارٹی مسٹر وینکٹ پرساد نے آج اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے امیدوار ٹی کرشنا ریڈی کو اپنی بھرپور تائید کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر مسٹر وینکٹ پرساد نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے اقدامات اور ترقیاتی پالیسیوں سے متاثر ہوکر انہوں نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کارگذار چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کو ہمدرد اور غریب دوست و ترقی پسند قائد قرار دیتے ہوئے پرساد نے کہا کہ تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں بدلنا صرف کے سی آر ہی سے ممکن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کے سی آر نے مثالی اقدامات کئے ہیں اور کئی ایک پالیسیوں پر عمل آوری کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کے سی آر کی زبردست ستائش کرتے ہوئے انہیں ایک مضبوط سیکولر اور اقلیت دوست قائد قرار دیا۔ اس موقع پر عباس تمیمی، سید علی، علی فرقان، سبحان، درگا پرساد، انتیا گوڑ، مادھوی، زینب نور، وجیہ لکشمی، سلطانہ بیگم و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT