Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / مہیش بھٹ کو جبری وصولی کا فون کال

مہیش بھٹ کو جبری وصولی کا فون کال

بیٹی عالیہ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی‘لکھنو سے ایک شخص گرفتار
ممبئی:بالی ووڈ کا خواب دیکھنے والے ایک ناکام تاجر کو پولیس نے لکھنو سے گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی گرفتاری فلمساز مہیش بھٹ کو فون پر مبینہ دھمکی اور جبری وصولی کا فون کال موصو ل ہونے کی بعد کی کاروائی کا حصہ ہے۔

یہاں جوہو پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی اکسٹارشن سل نے انکوائری کرتے ہوئے اس کاروائی کا انجا دیا۔

ممبئی کرائم برانچ ڈی سی پی ونئے راٹھور نے کہاکہ پولیس نے خاطی کی شناخت کرلی۔

اترپردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کی مدد سے وہاں پر ایک شخص کو گرفتارکیاگیا ہے۔ راٹھور نے بتایا کہ ہماری ٹیم پر گرفتار شخص کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے روانہ ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق خاطی نے حال ہی میں مبینہ طور پر اترپردیش سے پروڈیوسر ‘ ڈائرکٹر کو فون کالس کئے اور انہیں واٹس ایپ پر پیامات بھی بھیج کر 50لاکھ روپئے کا تقاضہ کیا۔

فون کرنے والے نے مطالبہ کی عدم تکمیل پر مہیش بھٹ کی بیٹی اداکارہ عالیہ بھٹ کو نقصان پہنچانے کی دھمکی بھی دی۔

مہیش بھٹ نے متعدد سوپر ہٹ فلمیں بنائیں اور ہدایت کاری بھی کی ہے ۔

ان کی بڑی بیٹی پوجا بھٹ کے بعد اب چھوٹی بیٹی عالیہ بھی معروف اداکارہے۔

TOPPOPULARRECENT