Thursday , December 14 2017
Home / اضلاع کی خبریں / میئر بنگلورو نے غلط انتخابی حلف نامہ دینے کا الزام مسترد کردیا

میئر بنگلورو نے غلط انتخابی حلف نامہ دینے کا الزام مسترد کردیا

بنگلورو۔29؍اکتوبر: ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کے میئر منجوناتھ ریڈی نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ انہوں نے بی بی ایم پی انتخابات کے مرحلے میں اپنے پرچۂ نامزدگی کے ساتھ جو حلف نامہ دائر کیاتھا، اس میں غلط معلومات فراہم کیں۔ ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن سے ان کے خلاف غلط شکایت کی گئی ہے۔یہ شکایت بعید از حقیقت ہے۔کچھ وکیلوں نے دانستہ طور پر ان کے خلاف یہ غلط شکایت درج کرائی ہے۔ سستی شہرت کیلئے ان لوگوں نے یہ طریقہ اپنایا ہے۔ منجوناتھ ریڈی نے کہاکہ بی بی ایم پی کیلئے وہ پہلی بار نہیں بلکہ تیسری مرتبہ منتخب ہوئے ہیں اور ایک بار انہیں شکست بھی ہوئی ہے، ہر بار الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انہوں نے تمام دستاویزات جمع کئے ہیں، ان میں پیان کارڈ نمبر، اثاثہ ٹیکس، انکم ٹیکس وغیرہ کی تفصیلات جمع کرائی ہے۔ میئر نے اس سلسلے میں تمام دستاویزات اخباری کانفرنس میں بھی پیش کئے، اور کہاکہ بلا وجہ انہیں بدنام کرنے کیلئے جھوٹی شکایت درج کرائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کو جو بھی دستاویزات درکار تھے وہ مہیا کرائے گئے ہیں۔ان کے وکلاء نے جو بھی حلف نامہ الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کا مشورہ دیاتھا وہ سب جمع کرادیا گیا ہے۔ ان کی کردار کشی کے مقصد سے جن لوگوں نے بھی یہ غلط افواہ پھیلائی ہے جلد ہی ان پر قانونی کارروائی کے سلسلے میں وہ اپنے وکیلوں سے مشورہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT