Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میئر میونسپل کارپوریشن کریم نگر کے عہدہ کیلئے مساعی

میئر میونسپل کارپوریشن کریم نگر کے عہدہ کیلئے مساعی

کانگریس اور ٹی آر ایس قائدین کی آزاد امیدواروں سے ربط کی اطلاع

کانگریس اور ٹی آر ایس قائدین کی آزاد امیدواروں سے ربط کی اطلاع
کریم نگر۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کارپوریشن کی رائے شماری کے لئے صرف ایک دن باقی ہے، 12مئی کو رائے شماری ہوگی ۔ کہا جارہا ہے کہ رائے شماری کی شروعات کے بعد جوں ہی کامیاب امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوجائے گا تبھی میئر کس کو نامزد کیا جارہا ہے اس کا بھی اعلان ہوجائے گا۔ پارٹی کی جانب سے 12مئی سے ہی میئر کے خواہشمند امیدواروں کو تائید کرنے والے کارپوریٹرس کی منہ بھرائی کا معقول انتظام شروع کرلینا ہوگا۔ اس سلسلہ میں تاحال کارپوریٹرس کی تائید کے حصول کے لئے معقول اور دلکش پیشکش دی جاچکی ہے۔ اس کے ساتھ ایک سے بڑھ کر ایک وعدے بھی کئے جارہے ہیں۔ دوسری جانب کارپوریشن میں کسی بھی پارٹی کو میئر کے دعویٰ کیلئے قابل لحاظ امیدواروں کی کامیابی کا امکان نہیں ہے۔ اس لئے میئرکی کرسی کے امیدوار کانگریس اور ٹی آر ایس دونوں ہی ابھی سے ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے آزاد امیدواروں سے ربط پیدا کررہے ہیں۔ کامیاب ہوجانے اور تائید کرنے پر ہماری جانب سے اس حد تک نذرانہ ہوگا، اس سلسلہ میں رات دیر گئے تک دعوتوں کا سلسلہ بھی چل پڑا ہے۔ کیمپ کے لئے پہلے ہی سے مقامات کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اپنی پارٹی کے کامیاب کارپوریٹرس کو فراخدلانہ پیشکش اور پیاکیج کی بات چیت بھی کی جارہا ہے۔یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ آزاد امیدواروں کی کامیابی کی امید ہے اور وہ تائید کے لئے اپنی مرضی سے آرہے ہیں۔ ان سبھی کو لیکر نتائج کے فوری بعد آرام دہ اے سی گاڑیوں میں نامعلوم مقامات کو روانہ ہوجائیں گے اور پھر ان کے نشاندہی کردہ رشتہ داروں یا دوستوں کے بینک کھاتہ میں معاہدے کے مطابق رقم بھی جمع کروائی جائے گی۔ اسمبلی نتائج کی تاریخ کا چناؤ کمیشن نے اعلان کیا ہے لیکن میئر کے چناو کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد ہی اس تاریخ کا اعلان ہوگا۔ ایم پی اور ایم ایل اے کو بھی میئر کے چناؤ کے لئے ووٹ دینے کا حق رہتا ہے اس لئے 2جون کے بعد ہی شاید اعلان ہوگا۔ اس طرح ماہ جون کے پہلے یا دوسرے ہفتہ میں میئر کے چناؤ کا اعلان ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT