Thursday , December 13 2018

میئر کریم نگر پر من مانی کرنے کا الزام

کریم نگر ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ کا اپنی من مانی اور بغیر کسی مشورہ کے فیصلے کر لینا صحیح طریقہ کار نہیں ہے ، کونسل کے معزز ارکان کارپوریٹرس کی جنرل باڈی میٹنگ میں بعداز مشورہ ایک روپیہ نل کنکشن دیئے جانے کا اعلان کیا جانا تھا ۔ انہوں نے کارپوریٹرس کے علم میں لایا جانا ضروری نہیں سمجھا ۔ گنڈھ

کریم نگر ۔ 19 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میئر سردار رویندر سنگھ کا اپنی من مانی اور بغیر کسی مشورہ کے فیصلے کر لینا صحیح طریقہ کار نہیں ہے ، کونسل کے معزز ارکان کارپوریٹرس کی جنرل باڈی میٹنگ میں بعداز مشورہ ایک روپیہ نل کنکشن دیئے جانے کا اعلان کیا جانا تھا ۔ انہوں نے کارپوریٹرس کے علم میں لایا جانا ضروری نہیں سمجھا ۔ گنڈھے مادھوی کانگریس کارپوریٹرس فلور لیڈر نے یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس میں یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق میں وائی ایس آر سی ایم کے زمانہ اقتدار میں نل کنکشن کیلئے 6800 روپیہ تھے لیکن غریبوں کیلئے 200 روپیہ میں ہی نل کنکشن دیا گیا تھا ۔ اس طرح بہت سارے خاندانوں نے استفادہ کر لیا تھا اب ایک روپیہ نل کنکشن دیئے جانے کے فیصلہ کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں ستائش کرتے ہیںالبتہ ایک ہی مکان میں ایک نمبر پر پانی 1/1, 1/2, 1/3, 1/4 کے حساب سے نل کنکشن دیئے جانے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔ تمام تر اختیارات میئر ہی کے ہاتھ میں ہوں اور نل کا ماہانہ بل 10 روپیہ کردینا چاہئے تاکہ غریبوں کو فائدہ ہوگا مگر کہا کہ نل کنکشن کیلئے غریبوں کو کسی بھی قسم کا مسئلہ پیدا ہوجائے تو کانگریس پارٹی اس کی یکسوئی کیلئے جدوجہد کرے گی ۔ مانیر کے کسی علاقہ میں بھی مکانات پر پائپ لائین ہی نہیں ہے ۔ بہت سارے پائپ لائین لیکیج ہورہے ہیں، اس کی درستگی مرمت کی فوری ضرورت ہے ۔ اس کے ساتھ ہی نل کنکشن دیا جائیگا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس پر عمل آوری میں تاخیر اور تساہلی کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ۔ نئے نل کنکشن کے تعلق سے میئر اور کمشنر عوام کو تیقن دیں ، جلد از جلد اس پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔ کارپوریٹرس اجیت راو گنڈے ، مہیش بھومیا ، سریلا پرساد ، آنند ترینی ، سدانند چاری وغیرہ اس پریس کانفرنس میں شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT