Saturday , July 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / میئر کی نشست پر قبضہ کیلئے ٹی آر ایس کی منصوبہ بندی

میئر کی نشست پر قبضہ کیلئے ٹی آر ایس کی منصوبہ بندی

٭٭ کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن میں ہوئے حالیہ چناؤ میں ٹی آر ایس کو 50 میں سے 24 ڈیویژنس میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 14پر کانگریس ،2ایم آئی ایم، تلگودیشم 2، بی جے پی اور دیگر آزاد7امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ کارپوریشن میئر کی نشست پر قبضہ کے لئے نصف سے زیادہ عددی طاقت ہونی چاہیئے۔ اس کے لئے اب تلگودیشم ، بی جے پی اور آزاد امیدوارو

٭٭ کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن میں ہوئے حالیہ چناؤ میں ٹی آر ایس کو 50 میں سے 24 ڈیویژنس میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 14پر کانگریس ،2ایم آئی ایم، تلگودیشم 2، بی جے پی اور دیگر آزاد7امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔ کارپوریشن میئر کی نشست پر قبضہ کے لئے نصف سے زیادہ عددی طاقت ہونی چاہیئے۔ اس کے لئے اب تلگودیشم ، بی جے پی اور آزاد امیدواروں کی تائید سے میئر کی نشست پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔ فی الحال ٹی آر ایس کی عددی طاقت ایم پی او ر ایم ایل کے ووٹ کے ساتھ دو آزاد امیدواروں کی تائید حاصل کرلی گئی ہے۔ اس طرح اب ٹی آر ایس کیلئے 28کا ہندسہ بن چکا ہے۔ ویسے یہ کہا جارہا ہے کہ ایم آئی ایم کے دو کامیاب امیدوار بھی تائید کیلئے آگے آنے کے بارے میں فیصلہ کرچکے ہیں، اس طرح یہ تعداد30تک پہنچ چکی ہے۔ مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہہ دیا ہے کہ اب ہمیں درکار تعداد کی اکثریت مل چکی ہے اور کسی کی مدد کی ضرورت باقی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT