Friday , July 20 2018
Home / دنیا / میامی پل انہدام : ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

میامی پل انہدام : ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

میامی ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلوریڈا کے میامی شہر میں پیدل چلنے والوں کیلئے تعمیر کیا گیا پل جو کل منہدم ہوگیا تھا اس میں ہلاکتوں کی تعداد 6 بتائی گئی ہے جو منہدمہ پل کے ملبہ میں دبے ہوئے تھے جبکہ بچاؤکاری عملہ اب بھی ملبہ میں پھنسے دیگر افراد کو تلاش کررہا ہے۔ دریں اثناء آتش فرو عملہ کے سربراہ دیوڈاؤنی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملبہ اور کاروں میں پھنسے ہوئے 9 افراد کو بچایا گیا ہے اور فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد کو کھوجی کتوں، سرچ کیمرے اور معمولی سے معمولی حساس آواز سننے والے آلات کے سہارے تلاش کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف گورنر رک اسکاٹ نے بھی اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس شخص کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں جن کے بارے میں ہمیں یقین ہیکہ ہم اسے بچا سکتے ہیں۔ فی الحال اس حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور پل کی تعمیر میں اگر کسی بددیانتی سے کام لیا گیا ہے تو خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT