Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / میانمار۔ باغیوں میں جھڑپ، 12 باغی ہلاک

میانمار۔ باغیوں میں جھڑپ، 12 باغی ہلاک

یانگون۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ میانمار کی فوج اور باغیوں کے درمیان اولین جھڑپ میں تقریباً 12 باغی ہلاک ہوگئے اور دیگر 8 کو گرفتار کرلیا گیا۔ میانمار کی فوج نے کئی دنوں سے فضائی حملوں اور زمینی حملوں کا باغیوں کے مورچوں پر سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ گزشتہ ہفتہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں نے کوکنا کے علاقہ میں فوج کے ہیڈکوارٹر پر حم

یانگون۔ 15؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ میانمار کی فوج اور باغیوں کے درمیان اولین جھڑپ میں تقریباً 12 باغی ہلاک ہوگئے اور دیگر 8 کو گرفتار کرلیا گیا۔ میانمار کی فوج نے کئی دنوں سے فضائی حملوں اور زمینی حملوں کا باغیوں کے مورچوں پر سلسلہ شروع کررکھا تھا۔ گزشتہ ہفتہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے باغیوں نے کوکنا کے علاقہ میں فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا تھا۔ لوکائی کے اہم شہر پر حملوں سے کئی فوجی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ سرکاری فوج اور باغی گروپس کے درمیان جھڑپوں سے نسلی شورش پسندی پورے ملک میں جاری ہے۔ کل صبح سرکاری فوج اور کوکنا رینی گیڈ گروپ کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔

TOPPOPULARRECENT