میانمار آپریشن : کانگریس کے رویہ پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کو ہدف تنقید بنایا کہ اس نے میانمار آپریشن کے بارے میں حکومت پر تنقیدیں کی ہیں اور کہا کہ یہ پارٹی تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرنے کے بجائے پاکستان کی ’’زبان‘‘ میں بول رہی ہے۔ بی جے پی کے نیشنل سکریٹری شری کانت شرما نے یہاں کہا کہ کانگریس مایوسی میں مبتلاء ہے اور یہ کیفیت لوک سبھا

نئی دہلی ۔ 11جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج کانگریس کو ہدف تنقید بنایا کہ اس نے میانمار آپریشن کے بارے میں حکومت پر تنقیدیں کی ہیں اور کہا کہ یہ پارٹی تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرنے کے بجائے پاکستان کی ’’زبان‘‘ میں بول رہی ہے۔ بی جے پی کے نیشنل سکریٹری شری کانت شرما نے یہاں کہا کہ کانگریس مایوسی میں مبتلاء ہے اور یہ کیفیت لوک سبھا انتخابات میں ناکامی کے بعد سے برقرار ہے۔ وہ منفی افکار میں مبتلاء ہے اور ہر چیز پر تنقید کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو حقیقت قبول کرلینا چاہئے اور پاکستان کی زبان میں بولنے سے گریز کرنا چاہئے جیسا کہ وہ ماضی میں بھی کرچکی ہے۔ اس کے بجائے وہ ملک میں تعمیری اپوزیشن کا رول ادا کرتے ہوئے ملک کی سلامتی کیلئے قومی مفاد میں بات کرے۔

TOPPOPULARRECENT