Monday , November 20 2017
Home / دنیا / میانمار انتخابات میں سوچی کی شاندار کامیابی

میانمار انتخابات میں سوچی کی شاندار کامیابی

قطعی نتائج کا احترام کرنے فوجی حکومت کا اشارہ
یانگون 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نوبل انعام یافتہ آن سو چی کی اپوزیشن پارٹی میانمار میںزبردست انتخابی کامیابی کی سمت گامزن ہے ۔ میانمار کے تاریخی انتخابات میں ان کی پارٹی کو زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے اور فوجی اقتدار کو ملک کے عوام نے مسترد کردیا ہے ۔ اب محض 664 رکنی دو ایوانی پارلیمنٹ میں سوچی کی پارٹی کو ملنے والی نشستوں کی قطعی تعداد کا انتظار ہے ۔ اس پارٹی کو قطعی اقتدار کیلئے 329 نشستوں کی ضرورت ہے اور اس نے دونوں ایوان میں مشترکہ طور پر 326 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ مزید نتائج کا اعلان ہنوز باقی ہے ۔ اب تک کے معلنہ نتائج کے اعتبار سے یہی تاثر مل رہا ہے کہ ان کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریٹک پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔ ملک میں سات نشستوں پر انتخابات نہیں ہوسکے تھے ایسے میں سوچی کی پارٹی کو 329 نشستوں پر کامیابی کی ضرورت ہے ۔ ان کی پارٹی نے ایوان زیریں کی 243 نشستوں پر اور ایوان بالا کی 83 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT