Thursday , October 18 2018
Home / دنیا / میانمار: آسیان کے دس رکن ملکوں کا اجلاس جاری

میانمار: آسیان کے دس رکن ملکوں کا اجلاس جاری

ینگون 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام )آسیان کا اجلاس کل ہفتے سے میانمار میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا اجلاس کل ہفتے سے میانمار کے دارالحکومت نیپیادیو میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج وہاں آسیان کے دس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی بات چیت کا آغاز کیا جبکہ کْل ستائیس رکنی آسیان علاقائی فورم میں شرکت کے لیے امریکی وز

ینگون 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام )آسیان کا اجلاس کل ہفتے سے میانمار میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا اجلاس کل ہفتے سے میانمار کے دارالحکومت نیپیادیو میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں آج وہاں آسیان کے دس رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنی بات چیت کا آغاز کیا جبکہ کْل ستائیس رکنی آسیان علاقائی فورم میں شرکت کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی میانمار پہنچ رہے ہیں۔ کیری وہاں چین، جاپان، روس، بھارت، آسٹریلیا اور آسیان کے رکن ملکوں کے اعلیٰ ترین سفارتکاروں سے ملیں گے۔ چین کو آسیان کی سطح پر اس حوالے سے دباؤ کا سامنا ہے کہ وہ بحیرۂ جنوبی چین سے متعلق تنازعے میں دیگر ملکوں کو اشتعال دلانے والے اقدامات سے باز رہے۔

چار افغان پولیس ملازمین ہلاک
کابل 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے ایک عہدیدار نے کہا کہ طالبان نے ایک پولیس چوکی میں جو صوبہ ہلمند میں واقع ہے کل رات دیر گئے زبردستی داخل ہوکر چار ملازمین پولیس کو ہلاک کردیا ۔ ضلع کے نائک گورنر محمد رسول نے کہا کہ حملہ اس وقت شروع ہوا جبکہ طالبان نے اس چوکی پر قبضہ کرلیا ۔ سرکاری فوج چوکی پر اپنا قبضہ بحال کرنے کی کوشش کرنے لگی جس کے نتیجہ میں طالبان اور افغان پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT