Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / میانمار بدھسٹ ۔ مسلم فساد میں دو افراد ہلاک ۔ کرفیو نافذ

میانمار بدھسٹ ۔ مسلم فساد میں دو افراد ہلاک ۔ کرفیو نافذ

منڈالے ( میانمار ) 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے دوسرے بڑے شہر میں آج کرفیو نافذ کردیا گیا جہاں دو افراد بدھسٹ ۔ مسلم تشدد میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہاں گذشتہ کچھ مہینوں سے اس طرح کے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ درجنوں مسلح پولیس اہلکاروں کو مانڈالئے کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں حالات کشیدہ ہیں اور کئی دوک

منڈالے ( میانمار ) 3 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) میانمار کے دوسرے بڑے شہر میں آج کرفیو نافذ کردیا گیا جہاں دو افراد بدھسٹ ۔ مسلم تشدد میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہاں گذشتہ کچھ مہینوں سے اس طرح کے تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ درجنوں مسلح پولیس اہلکاروں کو مانڈالئے کی سڑکوں پر گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے جہاں حالات کشیدہ ہیں اور کئی دوکانوں کو نذر آتش کردیا گیا ہے ۔ یہاں گذشتہ دو دن سے برہم ہجوم کی جانب سے دوکانوں پر حملوں کا سلسلہ چل رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ تشدد کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک بدھسٹ اور ایک مسلمان ہے ۔ تشدد کا سلسلہ آج صبح تک بھی جا ری رہا ہے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ میانمار میں وقفہ وقفہ سے فرہق وارانہ تشدد کے واقعات پیش آتے جا رہے ہیں ۔ یہاں کئی دہوں سے جاری فوجی حکومت کے بعد اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سینئر پولیس آفیسر زا من اوو نے بتایا کہ ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال میں مزید کشیدگی آئے اس لئے یہاں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک سکیوریٹی وجوہات کی بنا پر تحدیدات عائد کردی گئی ہیں۔ بین مذاہب تشدد کے نتیجہ میں میانمار میں 2012 سے شروع ہوئے سیاسی اصلاحات پس منطر میں چلے گئے ہیں۔ یہاں کم از کم 250 افراد مختلف موقعوں پر ہوئے تشدد میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ بدھسٹ فسادیوں میں کچھ اسٹکس اور تیز دھاری ہتھیاروں سے لیس ہیں اور وہ مسلمانوں کی دوکانوں کو منگل کے دن سے نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کی جائیداد و املاک کو نقصان پہونچایا گیا ہے ۔ سکیوریٹی فورسیس نے چہارشنبہ کو ابتدائی ساعتوں میں ربر کی گولیوں سے فائرنگ کی تھی تاکہ فسادیوں کے ہجوم کو منتشر کیا جاسکے ۔ کل شام کے وقت دوبارہ تشدد پھوٹ پڑا تھا حالانکہ سکیوریٹی دستوں کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد علیحدہ حملوں میں ہلاک ہوئے ۔ ان حملوں میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT