Monday , April 23 2018
Home / دنیا / میانمار سرحد پر زیادہ صیانتی انتظامات کا میزورم کا مطالبہ

میانمار سرحد پر زیادہ صیانتی انتظامات کا میزورم کا مطالبہ

ایزول ۔ 14 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر میزورم لال تھنڈوالا نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پر زو ر دیا ہے کہ وہ میانمار سے متصلہ ریاست کی سرحد پر صیانتی انتظامات میں شدت پیدا کریں تاکہ روہنگیا مسلمانوں کو شمال مشرقی ریاست میں داخلے سے روکا جاسکے ۔ اس سلسلے میں سرکاری بیان آج جاری کردیا گیا ہے ۔ لال تھنڈوالا نے راجناتھ سنگھ سے کل دہلی میں ملاقات کی اور وسیع تر صیانتی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ چیف منسٹر نے مرکزی وزیر داخلہ سے کہاکہ ریاست کو سنگین مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے اگر رہنگیاپناہ گزین اور دہشت گرد میانمار کی سرحد راکھین سے میزورم میں داخل ہوجائیں ۔ انھوں نے حالیہ جھڑپوں میں بھی تشویش ظاہر کی جو میانمار کی فوج اور اراکھین عسکریت پسندوں کے درمیان میانمار کی جانب سرحدی علاقہ میں ہورہی ہیںجس کے نتیجہ میں ہزاروں پناہ گزین میزورم میں داخل ہورہے ہیں ۔ 1600 سے زیادہ میانماری شہری جنوبی میزورم کے ضلع میں میانماری فوج کے بڑے پیمانے پر اراکھین عسکریت پسندوں کے خلاف گزشتہ 25 نومبر سے شروع کرنے کے بعد ، اضافہ ہوگیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT