Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / میانمار فوجی طیارہ کو حادثہ ، پائیلٹ ہلاک

میانمار فوجی طیارہ کو حادثہ ، پائیلٹ ہلاک

یانگون ۔ /3 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میانمار کا ایک پائیلٹ آج اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے جیٹ لڑاکا طیارہ میں ٹیکنیکی خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے وہ ایک دھان کے کھیت میں ملک کے وسطیٰ علاقے میں گرپڑا ۔ فیس بک پر اس کی جھلکیاں شائع کی گئی ہیں جس میں طیارہ کو شعلہ پوش ہوتے ہوئے اور بعد ازاں دیہات کیون کون کے قریب دھان کے کھیت میں گرکر حادثہ کا شکار ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ مقامی عوام نے بے ہوش پائیلٹ کو طیارہ کے ملبہ سے برآمد کرلیا ۔ قریبی اس کا پیراشوٹ بھی دستیاب ہوا ۔ انہوں نے اسے طبی امداد کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کیا ۔ تاہم وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ لڑاکا جیٹ طیارہ سردجنگ کے دور میں چین کی جانب سے تیار کیا گیا تھا ۔ میانمار میں کئی فضائی حادثے حالیہ برسوں میں ہوچکے ہیں جن میں گزشتہ سال 122 افراد کی ہلاکت کے ساتھ مسافر بردار طیارہ کا حادثہ بھی شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT