Sunday , July 22 2018
Home / دنیا / میانمار قتل عام پر رائٹرکی رپورٹ ’خوفناک‘:اقوام متحدہ

میانمار قتل عام پر رائٹرکی رپورٹ ’خوفناک‘:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔10 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے میانمار میں روہنگیا ئی مسلمانوں کے مارے جانے پر رائٹر کی جانچ رپورٹ کو ’خوفناک‘ بتاتے ہوئے صوبہ رخائن میں ہوئے تشدد کی تفصیلی انکوائری کی ضرورت بتائی ہے ۔اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا”ہم تازہ رپورٹ سے آگاہ ہیں، ان کی تفصیلات بہت خطرناک ہیں۔یہ حکام کی طرف سے ایک بار پھر صوبہ رخائن میں تمام قسم کے تشدد اور مختلف کمیونٹیز پر حملوں کی مکمل تفتیش کی ضرورت ہے ”۔مسٹر حق نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹریس نے گرفتار کئے گئے رائٹر کے دو صحافیوں کی رہائی کی اپیل کی ہے اور اس کے لئے دباؤ جاری رکھنے کے اشارے دئیے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT