Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / میانمار میںنسل کشی کو روکنے دنیا کو متحد ہونا ضروری : شبانہ اعظمی

میانمار میںنسل کشی کو روکنے دنیا کو متحد ہونا ضروری : شبانہ اعظمی

نئی دہلی ۔ 21ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشدد نسل کشی کے مترادف ہے اور اسے روکنے کیلئے عالمی برادری کا متحد ہونا ضروری ہے ‘ اداکارہ و جہد کار شبانہ اعظمی نے آج یہ بات کہی ۔ وہ گذشتہ شام یہاں ایک کتاب کی رسم اجرائی کے موقع پر مخاطب تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر نامور شہریوں نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اراکین کو مکتوبات تحریر کرتے ہوئے اس مسئلہ کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے ۔ ’’ جو کچھ روہنگیا آبادی کے ساتھ پیش آرہا ہے وہ غلط ہے اور یہ عملاً نسل کشی ہے ۔ میرے خیال میں ساری دنیا کو اس کے سدباب کیلئے متحد ہوجانا چاہیئے ۔ ہم نے سلامتی کونسل سے مداخلت کی درخواست کی ہے ۔ ایسے مشکل حالات میں اعتماد سازی کی ضرورت ہوتی ہے ۔‘‘

TOPPOPULARRECENT