میانمار میںہلاکتوں کی تعداد 38ہوگئی

نئی دہلی۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی ہند کے 38شورش پسند ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے ۔ حملے کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات کے بموجب ہندوستانی فوج کے خصوصی شعبہ نے میانمار کی سرزمین پر کل اس سلسلہ میں کارروائی کی تھی ۔سرحدپارکارروائی کا فیصلہ 4جون کو شورش پسندوں کے ہاتھوں چندیل میں 18فوجیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا تھا ۔ وزی

نئی دہلی۔10جون ( سیاست ڈاٹ کام ) شمال مشرقی ہند کے 38شورش پسند ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے ۔ حملے کے بارے میں تازہ ترین اطلاعات کے بموجب ہندوستانی فوج کے خصوصی شعبہ نے میانمار کی سرزمین پر کل اس سلسلہ میں کارروائی کی تھی ۔سرحدپارکارروائی کا فیصلہ 4جون کو شورش پسندوں کے ہاتھوں چندیل میں 18فوجیوں کی ہلاکت کے چند گھنٹوں بعد کیا گیا تھا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے 5جون کی شب اس کی منظوری دی ۔ بنگلہ دیش سے واپسی کے فوری بعد انہوں نے اس کارروائی کی منظوری دی تھی ۔ ایک پریس کانفرنس میں سربراہ فوج نے اپنا احساس ظاہر کیا تھا کہ حملہ نہ کرنے صورت میں پولیس کی اور فوج کی کوتاہی ظاہر ہوتی ۔ حملہ میں مقامی عہدیداروں کی بھی مدد لی گئی تھی۔ عام طور پر مجرموں کا تعاقب صرف سرحد تک کیا جاتا ہے لیکن اس معاملہ میں حملہ آوروں کا تعاقب مسلسل 72گھنٹے کیا گیا اور پیر کے دن میانمار کی سرحد میں فوجی کارروائی کی گئی ۔ اس سلسلہ میں تمام تیاریاں کرنے کی جنرل سوہاگ کو ہدایت دے دی گئی تھی ۔ وزیراعظم نریندر کو بھی فیصلہ کی تفصیلات سے واقف کروایا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT