Monday , June 18 2018
Home / دنیا / میانمار میں باغیوں کے خلاف فضائی حملے

میانمار میں باغیوں کے خلاف فضائی حملے

ینگون؍منڈالے ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے باغیوں نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کئے ہیں جبکہ حکومت نے یہ اعتراف کیا ہے کہ چین کی سرحد سے متصل اس علاقہ میں باغیانہ سرگرمیاں ڈرامائی طورپر اُس کے کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ کوکنگ ، شان صوبوں میں تقریباً 6 سال تک امن کے بعد 9 فبروری کو اچانک تشدد پھوٹ پڑا ا

ینگون؍منڈالے ۔ 14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) میانمار کے باغیوں نے کہا ہے کہ سرکاری فوج نے بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کئے ہیں جبکہ حکومت نے یہ اعتراف کیا ہے کہ چین کی سرحد سے متصل اس علاقہ میں باغیانہ سرگرمیاں ڈرامائی طورپر اُس کے کئی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ کوکنگ ، شان صوبوں میں تقریباً 6 سال تک امن کے بعد 9 فبروری کو اچانک تشدد پھوٹ پڑا اور کل تک اس کا سلسلہ جاری تھا جس میں مختلف نسلی گروپس سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں اور میانمار فوج میں جھڑپ ہوئی ۔ میانمار نے کہا ہے کہ جھڑپوں میں 50 فوجی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری میڈیا کے مطابق نسلی اقلیتی جنگجو بھاری ہتھیاروں سے مسلح ہیں اور انھوں نے کوکنگ کے مرکزی شہر پر قبضہ کی کوشش کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT